اقوام متحدہ،25فروری(ایجنسی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان شام میں جنگی کارروائیاں روکنے سے متعلق سمجھوتے کی توثیق کے لیے ایک مجوزہ قرارداد کے مسودے پر غور کررہے ہیں۔
امریکا اور روس کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد شام میں جنگ بندی کا یہ سمجھوتا طے پایا ہے۔سلامتی کونسل میں متعیّن ایک
سفارت کار کے بہ قول یہ دونوں ممالک اب مجوزہ قرارداد کے مسودے پر کام کررہے ہیں اور اس کو جمعہ کے روز منظور کیا جاسکتا ہے۔
اس سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اس قرارداد میں شام میں جنگی کارروائیاں روکنے کا خیرمقدم کیا جائے گا۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا بھی جمعے کو سلامتی کونسل میں شام کی صورت حال سے متعلق اپنی ایک رپورٹ پیش کریں گے۔